غزہ جنگ بندی، حماس نے 5تھائی باشندوں سمیت 8یرغمالی رہا کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز

غزہ(آئی پی ایس ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامک جہاد نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامک جہاد نے 5تھائی باشندوں سمیت 8یرغمالی رہا کردیے جن میں 3اسرائیلی شہری بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جبکہ مزید 2سیویلینز یرغمالیوں جن میں ایک خاتون اربیل یہود میں شامل ہیں انہیں غزہ کے شہر خان یونس میں رہا کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حماس نے آج 5 تھائی یرغمالی بھی رہا کردیے ہیں جنہیں ریڈ کراس حکام کے حوالے کیا گیا ہے جو انہیں اسرائیلی حکام کے حوالے کریں گے۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدیکے تحت آج 110فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں 8یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: باشندوں سمیت رہا کردیے

پڑھیں:

پیرو نے سابق وزیراعظم کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے تعلقات منقطع کردیے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک پیرو نے سابق وزیراعظم بیٹسی چاویز کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ،جب کہ وزارتِ خارجہ نے دارالحکومت لیما میں تعینات میکسیکو کی ناظم الامور کارلا اورنیلاس کو ملک چھوڑنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اس بات کا اعلان پیرو کے صدرجوس جیری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن کے احترام کی توقع رکھتے ہیں۔ سفارتی تعلقات کے خاتمے کے باعث پیرو کی وزارت خارجہ نے میکسیکو کی ناظم الامور کارلا اورنیلاس کو مطلع کیا کہ انہیں جلد ملک چھوڑنا ہوگا۔اس سے قبل پیرو کے وزیرِ خارجہ ہیگو ڈی زیلا نے اعلان کیا تھا کہ پیرو نے میکسیکو کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں کیونکہ سابق وزیرِاعظم بیٹسی چاویز جن پر بغاوت کی سازش کا الزام ہے ، اس وقت لیما میں میکسیکو کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • پیرو نے سابق وزیراعظم کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے تعلقات منقطع کردیے
  • علیمہ خان نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے
  • غزہ پر اسرائیلی حملے فوری بند کیے جائیں، حماس کنٹرول فلسطینی کمیٹی کے سپرد کرنے کو تیار ہے، ترک وزیرِ خارجہ
  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • حماس جنگ بندی پر قائم رہنے کے لئے پرعزم ہے: ترک صدر
  • پاک افغان مذاکرات پر بھارت کی پریشانی بڑھنے لگی ہے: وزیر دفاع
  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
  • ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر حیدرآباد کی یوسیز کو نوٹس جاری کردیے گئے
  • راولپنڈی ؛ افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 18 مالک مکان گرفتار