ذوالفقارحمید نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کا چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے سینٹرل پولیس آفس میں چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کی۔
خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کی سینٹرل پولیس آفس پشاور آمد ہوئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کی آئی جی کے پی نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہدا کی یادگارپرپھول چڑھائے۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے پولیس افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کے پی پولیس نے دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیاپوری دنیا خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی معترف ہے۔
ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک ہم اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے رہیں گے۔
خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کون ہیں؟
ذوالفقار حمید ایس پی سے لے کر ڈی آئی جی تک مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں اور پولیس سروس میں ان کی ایک طویل اور کامیاب کیریئر رہا ہے۔ ذوالفقار حمید نے پنجاب اور بلوچستان میں بھی مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔
ذوالفقار حمید نے قانون کی حکمرانی اور امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کے پروفیشنل تجربہ کی بنیاد پر خیبرپختونخوا کے پولیس سربراہ کا عہدہ انہیں سونپا گیا ہے ان کی تعیناتی سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنے اور پولیس کے ادارے کی اصلاحات کے لیے اہم اقدامات اٹھائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ذوالفقار حمید نے ا ئی جی پولیس پولیس ا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں ملگری وکیلان 13 نشستوں پر کامیاب
پشاور:پشاور میں خیبر پختونخوا بار کونسل کے 28 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق اے این پی سے وابستہ ملگری وکیلان نے برتری حاصل کرتے ہوئے 13 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں۔
پشاور، مردان، صوابی، سوات اور کرک سے بھی ملگری وکیلان کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
پشاور کی سات نشستوں میں سے ملگری وکیلان نے چار، انصاف لائرز فورم نے دو جبکہ ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق ملگری وکیلان کے حضر حیات نے سب سے زیادہ 926 ووٹ حاصل کیے جبکہ فضل واحد نے 893 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
انصاف لائرز فورم کی صوفیہ نورین نے 880 ووٹ اور علی زمان نے 875 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ملگری وکیلان کے رفیق مہمند نے 861 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار محمد سعید 828 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ملگری وکیلان کے بابر خان یوسفزئی نے بھی 792 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔
دیگر اضلاع میں بھی ملگری وکیلان نے اپنی برتری برقرار رکھی۔ مردان، صوابی، سوات اور کرک سے ان کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
پیپلز لائر فورم کے سعید حکیم نے بونیر جبکہ حشمت نے ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیابی حاصل کی۔ جمعیت لائر فورم کے فواد خان اور وقارالملک نے اپنی اپنی نشستوں پر میدان مار لیا۔ مسلم لائر فورم کے حمایت یافتہ محمد علی خان ایبٹ آباد سے کامیاب ہوئے، جب کہ چترال سے اسلامک لائر فورم کے اکرام حسین کامیاب قرار پائے۔ آزاد امیدواروں میں فدا گل آفریدی اور محمد سعید نمایاں رہے۔
صوبے بھر میں بار کونسل انتخابات کے نتائج کے مطابق اس بار ملگری وکیلان نے واضح برتری حاصل کی ہے جبکہ دیگر فورمز کو محدود کامیابیاں مل سکیں۔