Express News:
2025-11-05@03:18:04 GMT

کراچی؛ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

سائٹ ایریا نورس چورنگی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او سائٹ اے جاوید اختر نے بتایا کہ سائٹ اے کی حدود میں نورس چورنگی کے نزدیک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا ۔زخمی پولیس افسر کی شناخت 47 سالہ محمد حنیف ولد مجید شاہ سے ہوئی ۔زخمی پولیس افسر کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس افسر ایس ایس یو سیکیورٹی ٹو حسن اسکوائر میں بطور انسپکٹر تعینات ہیں۔اس وقت وہ نگراں سابق وزیر اعلی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی رہائش گاہ کے سیکیورٹی انچارچ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس افسر اپنی ڈیوٹی ختم کرکے اپنی رہائش گاہ بلدیہ ٹاون جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر نورس چورنگی کے قریب فائرنگ کی جس کے سبب وہ زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت نہیں  ہے پولیس اس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زخمی پولیس افسر نامعلوم ملزمان نے بتایا کہ

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

کراچی:

 شہرِ قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے.

پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن کی نواب کالونی میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان افتخار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

لواحقین کے مطابق مقتول افتخار موبائل مارکیٹ میں کام کرتا تھا اور پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

وہ گزشتہ روز بھی دکان پر گیا تھا اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دکان سے جلدی نکلا تھا۔

راستے میں ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم افتخار نے اسلحہ دیکھ کر رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی تو ملزمان نے سر پر گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور اہلِ علاقہ نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسرا واقعہ یونیورسٹی روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا کے مطابق مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کوہی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • چارسدہ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
  • افسوسناک خبر، جے یو آئی کے سینئر رہنما پر قاتلانہ حملہ، جان کی بازی ہار گئے
  • نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
  • شہری کو لٹتے دیکھ کر کار ڈرائیور کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • شمالی وزیرستان،ڈی پی او اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
  • جامعہ کراچی: 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم، پولیس اہلکار، متعدد طلبا زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی