وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی  کے موقع پر پیغام, آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر  بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں. یہ ہفتہ پوری دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے مابین مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے.پاکستان، جس کا تصور ہمارے بانی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لئے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا، ہر شہری کے عقیدے، وقار اور مساوات کے  آئینی حق   پر ثابت قدم ہے۔  ہمارا دین اسلام جو  انصاف، رحم اور تمام مخلوقات کے احترام کی لازوال تعلیمات پر مبنی ہے، ہمیں اس حوالے سے مثالی طرز عمل اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہم شمولیت اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے والی پالیسیوں کے ذریعے ان اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔  نفرت کے بیج بونے والوں کو ہم بات چیت، خوف کی فضاء پھیلانے والوں کو ہمت، اور تقسیم کرنے والوں کو ہم اکٹھے ہونے کا جواب دیتے ہیں۔حکومت معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔  مذہبی رواداری کے سنہری اصولوں پر مبنی  بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے جو نفرت انگیز گفتگو کو جڑ سے اکھاڑنے، ہر مندر و گرجہ گھر اور عبادت گاہ کی حفاظت  میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی بھی اس حوالے سے چیلنجز موجود ہیں.

انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہیں۔  ایک ایسے وقت میں جب دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے، امن اور اتحاد کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کرنا ضروری ہے۔اس موقع پر میں مذہبی اسکالرز، کمیونٹی رہنماؤں اور شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ معاشرے میں بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔دعا ہے کہ یہ ہفتہ ہم سب کو،  اپنی زندگی میں،  باہمی برداشت و تعاون کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دے، جو تمام شہریوں کے پرامن اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنائے۔

پاکستان پائندہ باد.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جہانزیب کھچی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت عافیہ صدیقی معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں( شہباز شریف)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف نے سول سروسز اسٹریکچر میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کردی
  • وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
  • خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ناگزیر ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • غیررسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم شہباز شریف
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس