پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وزیر اعظم کی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ شعبے کی بحالی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا، رہائشی گھروں کیلئے اضافی منزلوں کی تعمیر کی اجازت اور پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کو ٹیکس میں مکمل چھوٹ دینے کی تجویز شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹاسک فورس کی سفارشات بھجوا دی گئیں، سفارشات کا جائزہ لینے کیلئے 3 فروری کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سفارشات میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، کم آمدن طبقے کو سبسڈی دینے پر غور کیا جارہا ہے، گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
وفاقی حکومت نے ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے ایک ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔
شہباز شریف نے ایک سال میں مختلف وزارتوں، محکموں میں دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے۔ وزارتوں سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی ایک بھی ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف ہی 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔