ٹھٹھہ ،پولیس کی کامیاب کارروائی ،منشیات سپلائر گرفتار ،مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )ٹھٹھہ پولیس کی کامیاب کارروائی،2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔100 کلو گٹکا مٹیریل، 200 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 سوزوکی پک اپ برآمد۔آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹھہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر محمد علی ڈامرا معہ اسٹاف نے آری کیمپ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے سوزوکی پک اپ میں گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان عابد علی پٹھان اور آصف علی پٹھان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے سوزوکی پک اپ کو حراست میں لیکر 100 کلو گٹکا مٹیریل اور 200 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ گھارو پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔ پولیس کی کامیاب کارروائی پر گھارو شہر کے سماجی مذہبی سیاسی حلقوں نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان اور ایس ایچ او گھارو تھانہ انسپکٹر محمد علی ڈامرا اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کامیاب کارروائی
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔