جسٹس سردار سرفراز کا ٹرانسفر، لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 20 ججز کی سنیارٹی لسٹ میں ایک درجے کا اضافہ ہو گیا، جسٹس اسجد جاوید گھرال سنیارٹی لسٹ میں 16 ویں سے 15 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جسٹس طارق سلیم شیخ 17 ویں سے 16 ویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔
جسٹس جواد حسن 18 ویں سے17 ویں نمبر پر آگئے، جسٹس مزمل اختر شبیر 19 ویں سے 18ویں، جسٹس چودھری عبدالعزیز 20 ویں سے 19 ویں، جسٹس انوار الحق پنوں 21 ویں سے 20 ویں نمبر پر آگئے، اسی طرح جسٹس فاروق حیدر 22 ویں سے 21 ویں، جسٹس وحید خان 23 ویں سے 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
21ویں ترمیم میں تو سیاسی جماعت کو باہر رکھا گیاتھا،سوال یہ ہےکہ آرمی ایکٹ کا اطلاق کس پر ہوگا،جسٹس جمال مندوخیل
جسٹس رسال حسن سید 24 ویں سے 23 ویں، جسٹس عاصم حفیظ 25 ویں سے 24 ویں، جسٹس صادق محمد خرم 26ویں سے 25 ویں، جسٹس احمد ندیم ارشد 27 ویں سے 26 ویں، جسٹس طارق ندیم 28 سے 27 ویں، جسٹس امجد رفیق 29 ویں سے 28 ویں، جسٹس عابد حسین 30 ویں سے 29 ویں اور جسٹس انوار حسین 31 ویں سے 30 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس علی ضیا باجوہ 32 ویں سے 31 ویں، جسٹس سلطان تنویر 33 ویں سے 32 ویں، جسٹس رضا قریشی 34 ویں سے 33 ویں اور جسٹس راحیل کامران شیخ 35 ویں سے 34 ویں نمبرپر آ گئے ہیں۔
لاہور؛موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، وکیل گھر کی دہلیز پر قتل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سنیارٹی لسٹ ویں نمبر پر گئے ہیں ویں سے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر کل سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز سنائے گئے اپنے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی اے لیفٹننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
بعد ازاں لیفٹننٹ جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔