حیدرآباد ،لیڈی ہیلتھ ورکرز لطیف آباد کے علاقے میں پولیو ویکسین پلانے کے لیے جارہی ہیں

کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ کے علاقے سانگھڑ سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے سلسلے میں پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سانگھڑ کے علاقے چوٹیاریوں ڈیم کے سیلاب متاثرین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔
ویب ڈیسک کے مطابق مقامی مکینوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ یہاں کی زرعی زمینیں عرصے سے سیلاب زدہ پانی کا شکار ہے، اس پر ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ2011ءسے یونین کونسل شاہ سکندرآباد کے بیشتر علاقے میں سیلاب کا پانی کثرت سے موجود ہے۔ ہمیشہ وعدے کر کے چلے جاتے ہیں مگر عملاً کوئی کام نہیں کیا جاتا، لہٰذا ہم نے یہاں طے کرلیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک پولیو مہم کا بائیکاٹ بطور احتجاج جاری رکھیں گے ۔
یہاں یہ بات بھی علم میں رہے کہ ملک بھر میں ایک بار پھر انسدادِ پولیو مہم کا سلسلہ جاری کردیا گیا ہے جبکہ سندھ میں بھی امسال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوچکا ہے۔
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں صوبے سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے ویکسین کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری بروزہفتہ تک جاری رہے گی، جوکہ یہ مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں جاری و ساری ہے، جس میں81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیو مہم کے مطابق بچوں کو

پڑھیں:

سیلاب کا خدشہ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کا الرٹ جاری

پشاور:

تربیلا ڈیم میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے ڈیم کے پانی کا ریلہ داخل ہونے کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں بڑے ریلے کے داخلے کی صورت میں پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کر دیا جائے گا۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کے 17 بجلی کے پیداواری یونٹس سے 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پولیو کے قطرے نہ پلانے سے معذوری کے ذمہ دار والدین: طاہر اشرفی 
  • گورنر کا پنڈی بھٹیاں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا معائنہ 
  • شاپنگ بیگز پر پابندی، سندھ ہائیکورٹ کا عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
  • بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتہ، گلگت بلتستان کی طرف سفر سے منع کردیا گیا
  • بابوسر ٹاپ اور دیوسائی میں پھنسے 250 سیاح ریسکیو، سرچ آپریشن جاری
  • دریائے چناب اور سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب
  • سیلاب کا خدشہ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کا الرٹ جاری
  • خزانے کی تلاش میں بہاولپور کے مزار میں کھدائی کرنے والی کراچی کی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار