شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور:
سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شہریوں کو کرغیزستان کے راستے یورپ بھجوانے کے معاملے میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ایک چھاپا مار کارروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت عامر حنیف کے نام سے ہوئی، جسے چھاپا مار کارروائی میں جھنگ روڈ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا ۔
ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بارڈر پار کروانے میں بھی ملوث ہے، جس نے شہریوں کو جرمنی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 70 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ۔ ملزم نے شہریوں کو وزٹ ویزے پر کرغیزستان بھجوایا۔ علاوہ ازیں ملزم متاثرین کو جرمنی بھجوانے میں بھی ناکام رہا۔متاثرہ شہری 6 ماہ کرغیزستان رہنے کے بعد واپس پاکستان آ گئے ۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے فون اور دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم انٹرنیشنل نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھا، جس کے دیگر ساتھی کرغیزستان سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔
ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک بھجوانے کا جھانسا دے کر بھاری رقوم ہتھیانے میں ملوث ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہریوں کو غیر قانونی بھجوانے میں میں ملوث
پڑھیں:
کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
’جیو نیوز‘ گریبکراچی میں رینجرز نے کنواری کالونی منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ زید اللّٰہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل کو لوگوں کے نمبرز دیتے تھے، جن پر وہ بھتے کے لیے کال کرتا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔