لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی بہتر بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
نوشہرو فیروز ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں لوکل گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں میں بہتری لانے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہید بینظیر آباد محمد شریف سنجرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوگل گورنمنٹ نوشہرو فیروز عبدالجبار تگراور تمام یونین کونسل کمیٹیوں کے سیکریٹری اور ٹاؤن کمیٹیوں کے ٹاؤن افسران شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت کے مختلف افسران لوکل گورنمنٹ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ میں بہتری لائی جائے۔ اس سلسلے میںآج یہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے اداروں کا مقامی عوام کی زندگی میں گہرا عمل دخل ہوتا ہے اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ بلدیاتی اداروں کو مزید بہتر اور فعال بنایا جائے انہوں نے کہا کہ تمام یوسی سیکریٹری اور ٹاؤن افسران اپنے اپنے متعلقہ کاؤنسل میں کام کرنے والی افرادی قوت کی رپورٹ فراہم کرے، انہوں نے کہا گزشتہ دو سالوں کی ا?مدن اور اخراجات کی تفصیلی رپورٹ فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ممکنہ ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر کونسل اپنی مشینری، پمپنگ اسٹیشن، جنریٹر، گاڑیوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کونسل اپنے بجٹ سے کرائے گئے ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ جمع کرائے تاکہ تمام صورتحال کا جائزہ لے کر اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا جا سکے۔اور لوکل گورنمنٹ کے استعداد میں اضافہ کیا جاسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
صوبائی وزیر صحت کا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) لاہور میں جاری 7 روزہ پولیو مہم کے دوسرے روز وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انسدادپولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور والدین میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کی اہمیت اجاگر کی ۔سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر زہیب حسن خان نے پولیو مہم کی تفصیلات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ صوبے کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جائے۔(جاری ہے)
وزیر صحت نے کہا کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ، خواہ مہمان ہو یا مقامی، پولیو سے بچاؤکے قطروں سے محروم نہ رہنے پائے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچہ محفوظ رہے۔ڈپٹی کمشنرنے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے دوران ٹیموں کو ہدایت دی کہ ٹیلی شیٹ اور موبائل ایپ ریکارڈنگ ایس او پیز کے مطابق مکمل کی جائے اور مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ آئندہ نسل کو اس موذی مرض سے مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔