صوابی جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ تعداد اور وجوہات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل صوابی کے جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ اس حوالے سے تعداد سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق کل 8 فروری 2024ء کے الیکشن نتائج کے خلاف ہونے والے جلسے میں 5 سے 6 ہزار کارکنوں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق صوابی جلسہ گاہ کا پچھلا حصہ خالی رہا۔ پشاور، مردان اور مالاکنڈ سے پی ٹی آئی ورکرز کم ترین تعداد میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق چند وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کے پاس ورکرز کو جلسہ گاہ تک لانے کےلیے فنڈز نہیں تھے۔ کچھ وزراء اور ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ سے فنڈز کا تقاضا کیا تھا۔
اس معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ جلسہ کامیاب تھا، بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، پنجاب سے آنے والے قافلوں کو روکا گیا تھا۔
دوسری طرف ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزیراعلیٰ صوبائی صدر تھے تو اراکین اسمبلی کو جیب سے فنڈز دیتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوابی جلسے کےلیے ذاتی حیثیت میں چند اراکین اسمبلی کو فنڈز دیے۔
اس معاملے پر ریجنل صدر پی ٹی آئی پشاور محمد عاصم نے موقف اختیار کیا کہ جلسے کےلیے اراکین اسمبلی کو خصوصی فنڈ نہیں دیے گئے، فنڈ نہ ملنے کے باوجود بھی اراکین اسمبلی نے بڑی تعداد میں کارکنوں کو جمع کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اراکین اسمبلی
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت مانگی ہے.رانا ثنااللہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عرصے سے تحریک کی باتیں کی جارہی تھیں، کہاگیا5اگست کو عروج ہو گا ہم بھی حیران تھے کہ کیسی تحریک ہے جس کا عروج 5 اگست کو ہو گا اب پتہ چلاپی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت مانگی ہے. ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا حماد اظہر کو اپنے والد کی نمازِجنازہ میں شرکت کرنی چاہیے اور انہیں آنے کی اجازت ہونی چاہیے راناثنااللہ نے کہا کہ مرحوم میاں اظہر ہمارے ساتھ نون لیگ کا حصہ رہے ہیں مرحوم میاں اظہر نوازشریف کے بھی قریبی رہے ہیں سیاست الگ چیزہے، اللہ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر دے.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج جس طرح مضبوط ہیں ہماری جدوجہد اپنی جگہ پی ٹی آئی کی بھی محنت ہے، اللہ پی ٹی آئی کی موجودہ سیاست کو اسی طرح ترقی دے، عرصے سے تحریک کی باتیں کی جارہی تھیں کہاگیا5اگست کو عروج ہو گا ہم بھی حیران تھے کہ کیسی تحریک ہے جس کا عروج 5 اگست کو ہو گا اب پتہ چلاپی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت مانگی ہے. ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ملے گی پی ٹی آئی کو جلسہ کرنا ہے تو جائے پشاور میں جاکر کرے ہم تو پی ٹی آئی کوکہتے ہیں آئیں بیٹھیں تمام مسائل پر گفتگو کر کے حل کریں. سینیٹ الیکشن پر مشیر نے کہا کہ کے پی میں سینیٹ کی ایک نشست کا ہمیں بھی اندیشہ تھا ادھر ادھر ہو سکتی ہے، کے پی کی سینیٹ کی ایک نشست بچانے سے ہمیں یا پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑتا، ہو سکتا ہے مرادسعید بطور سینیٹر حلف لینے بھی نہ آئیں.