Nawaiwaqt:
2025-04-25@08:48:31 GMT

خاتون کے ہاں5 بچوں کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

خاتون کے ہاں5 بچوں کی پیدائش

لوئر دیر میں خاتون کے ہاں 5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں خاتون کے ہاں5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، زچہ بچہ صحت مندہیں، فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت 5بچوں کو جنم دیا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور، دریائے راوی میں ایک گھر کے تین بچے ڈوب کر جاں بحق

لاہور:

 ساندہ کے علاقے میں دریائے راوی کے قریب افسوسناک واقعے میں ایک ہی گھر کے تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 9 سال کے درمیان تھیں۔

ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

کچھ دیر بعد تینوں بچوں کو دریا سے نکال لیا گیا، تاہم بدقسمتی سے وہ پہلے ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور کے علاقے ساندہ سے لاپتا بچے کی لاش دریائے روای سے مل گئی

جاں بحق بچوں کی شناخت 6 سالہ نصیب اللہ، 7 سالہ امیر حمزہ اور 9 سالہ قدرت اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں بچے ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے تھے اور مبینہ طور پر کھیلتے ہوئے دریا کے قریب چلے گئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، تینوں بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ افسوسناک واقعے نے علاقے میں کہرام برپا کر دیا، اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی کے باعث خطرناک وبا پھیل گئی، 93 متاثرہ شہری ہسپتال پہنچ گئے
  • دریائے راوی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
  • مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
  • لاہور، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق
  • لاہور، دریائے راوی میں ایک گھر کے تین بچے ڈوب کر جاں بحق
  • تحقیقاتی ادارے کارڈیک ہسپتال گلگت میں ہونی والی کرپشن پر خاموش کیوں ہیں؟ نعیم الدین
  • ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پبلک اکائونٹس کمیٹی، ریلوے کی سکھر میں اراضی ایک رویپہ فی مربع گز لیز پر دینے کا انکشاف، ہسپتال کی جگہ شادی لان اور  موبائل ٹاورز لگ گئے
  • غزہ کے بچوں کے نام
  • برطانیہ میں 1 ہی بچے کی دو بار پیدائش کا حیران کُن واقعہ