چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی، 3 اہم کھلاڑی باہر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر چیمپئینز ٹرافی سے باہر مچل مارش ذاتی وجوہات کی وجہ سے نہیں کھیلیں گے، سلیکٹر جارج بیلی پہلے ہی 3 بڑے کرکٹر فتنس اور ایک ریٹائرمنٹ کی وجہ سے باہر ہوچکے ہیں۔
آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جبکہ کپتان پیٹ کمنز کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو قیادت سونپ دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر
انکے علاوہ آسٹریلوی ٹیم کے 2 کرکٹر جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز فٹنس مسائل جبکہ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے اچانک ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت اہم فاسٹ بولر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر
آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ایلکس کیری، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل شان ایبٹ، نتھن ایلس، جیک فریزر، میک گریک، ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ، ایڈم زمپا، تنویر سنگھا، جوش انگلس،سپینسر جانسن، بین دارشیوس۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی ا سٹریلوی پیٹ کمنز
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا: علی امین گنڈاپور
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امن گنڈا پور نے ان دعوؤں کی تردید کر دی ہے کہ عمران خان بیرونِ ملک جانے کو تیار ہو گئے تھے۔
جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی پاکستان سے باہر نہیں جائیں گے، اگر انہوں نے کوئی ڈیل کرنی ہوتی اب تک کر بھی لی ہوتی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا، مفروضے بنائے جاتے ہیں، شوشے چھوڑے جاتے ہیں جن کا مقصد تحریک کو نقصان پہنچانا ہے۔
بھارتی حکومت نے ایف اے ٹی ایف میں علی امین گنڈاپور کا بیان جمع کروا دیاعلی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کبھی نہ خواہش ظاہر کی اور نہ سوچا کہ ملک چھوڑ کر جائیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا، ان کی حکومت ہے، ان کا مینڈیٹ ہے، بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ سب باتیں ہمارے مخالفین کی ہیں، سازشوں کا حصہ بننے والے بانی کے نہیں مخالفین کے ایجنڈے پر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات سے مسائل کو حل کرنا چاہیے، آپریشن مسئلہ کا حل نہیں، پہلے بھی آپریشن کر چکے ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوئی، سب سے پہلے ہمیں افغانستان سے تعلقات ٹھیک کرنے پڑیں گے، افغانستان سے تعلقات بہتر ہونا چاہئیں، مذاکرات ہونا چاہئیں، لوگوں کے اعتماد کے بغیر نہ جنگ لڑ سکتے ہیں اور نہ جیت سکتے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے سوال پوچھ لیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مسائل پر کھل کر بات نہ ہو تو چھوٹا مرض کینسر بن جاتا ہے، لوگوں کا اداروں پر اعتماد بحال ہونا ضروری ہے، حکومت، اداروں اور عوام میں اعتماد نہیں ہو گا تو کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، جب تک امن نہیں ہو گا ترقی نہیں ہو سکتی، عوام کے اعتماد کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔