نیوزی لینڈ جانے والے پارسل سے 2 کلو سے زائد آئس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی میں نیوزی لینڈ جانے والے پارسل سے 2 کلو سے زائد آئس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف کارروائیوں میں 27 لاکھ سے زائد مالیت کی 26 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اٹک میں تین میلا چوک کے قریب ملزم کے قبضے سے 174 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔ کراچی میں کوریئر کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 2.
بلوچستان میں پشین کے علاقے میں ہوٹل کے قریب رکشہ میں چھپائی گئی 24 کلو گرام چرس برآمد کرکے افغان باشندے کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔