سہ ملکی سیریز: پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ریکارڈز کی بھرمار کردی،رنز کا پہاڑ عبور
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ریکارڈز کی بھرمار کردی،رنز کا پہاڑ عبور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ریکارڈ کی بھرمار کر دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے 353 رنز کا ہدف حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا۔اس سے قبل پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
دوسری جانب کپتان محمد رضوان اور سلمان آغا نے 260 رنز کی شراکت قائم کر کے، شعیب ملک اور محمد یوسف کے درمیان 2009 میں بھارت کے خلاف ہونے والی 206 رنز کی شراکت کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔جبکہ پاکستان کی جانب سے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ چوتھے اور پانچویں نمبر کے بیٹرز نے ایک ہی اننگز میں سینچری اسکور کی ہو۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان نے رنز کا
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد آج دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچیں جہاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
فیصل آباد پہنچنے پر دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔
????️ Faisalabad is ready! International cricket returns after 17 years ????????
Pakistan & South Africa ODI squads have arrived for the 3-match series ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6TdzVSS8f
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا جبکہ دیگر دو میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی۔