اے این ایف کی کارروائی،9ملزمان گرفتار،63کلومنشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،8کاروائیوں میں9ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔کاروائیوں میں79لاکھ سے زائد مالیت کی 63.402 کلو گرام منشیات برآمد،راولپنڈی میں دو مختلف یونیورسٹیوں کے قریب دو ملزمان سے 200 گرام آئس اور 172 گرام ہیروئن برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا،لاہور میں کارگو آفس میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے گھریلو سامان میں چھپائی گئی 230 گرام ویڈ برآمد، سیالکوٹ میں ڈسکہ کے قریب موٹرسائیکل سے 33.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندے گرفتار
ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ،وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے،تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈرکراسنگ کی کوشش کی، ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندے گرفتار کرلیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈرکراسنگ کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی فرنٹیئرکور حکام کے تعاون سیعمل میں لائی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے جب قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کرسکے۔ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔