Jang News:
2025-08-14@07:15:08 GMT

فواد چوہدری اور دیگر کے پہلے بھی جھگڑے رہے

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

فواد چوہدری اور دیگر کے پہلے بھی جھگڑے رہے

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور دیگر ماضی میں بھی ہاتھ پیر چلانے میں ملوث پائے گئے۔

فواد چوہدری نے ماضی میں ایک تقریب میں صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا۔

وہ سینیٹ میں مرحوم مشاہد اللّٰہ خان سے بھی تلخ کلامی کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق، شہر یار آفریدی، نعیم پنجوتھا اور شیر افضل مروت بھی ٹاک شوز میں ہاتھ پیر چلا چکے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پرامن مزاحمت کے خواہاں، ہماری جدوجہد جاری رہے گی، سلمان اکرم راجہ

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے راہنماؤں اور کارکنوں کو جو سزائیں دی جارہی ہیں یہ ناحق سزائیں ہیں، گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں، 2 پولیس والوں کو پیش کرکے سزاؤں کا اعلان کردیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم پرامن مزاحمت کے خواہاں ہیں، ہماری جد و جہد جاری رہے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جبر کا ماحول ہے، تحریک انصاف کے پرامن سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن مزاحمت کے خواہاں ہیں، ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم حق اور جمہوریت کی بات کر رہے ہیں، عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں، ویزے لگانا ہائی کمیشن کا کام ہے، ویز ے کے لیے ہائی کمیشن میں درخواست دی گئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ہمارے راہنماؤں اور کارکنوں کو جو سزائیں دی جارہی ہیں یہ ناحق سزائیں ہیں، گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں، 2 پولیس والوں کو پیش کرکے سزاؤں کا اعلان کردیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت بگڑگئی، ہسپتال منتقل
  • پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل.
  • یوم آزادی پر احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کی کارکنوں کو خاص ہدایات
  • عمران خان کی کال پر 14 اگست کو احتجاج ہو گا یا نہیں؟ تحریک انصاف تذبذب کا شکار
  • پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، ہسپتال منتقل
  • رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی نشست خطرے میں، فیصلہ آج ہوگا 
  • پرامن مزاحمت کے خواہاں، ہماری جدوجہد جاری رہے گی، سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا
  • پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
  • پاکستان تحریک انصاف ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئی