نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 18 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 9 خواتین، 5 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔انڈین میڈیا کے مطابق یہ سنگین حادثہ ہفتہ کی رات 10 بجے دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم 13 اور 14 پرمہا کمبھ کیلیے دو ٹرینوں میں تاخیر کے باعث پیش آیا۔ مسافر رش کی وجہ سے ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پر آئے تو بھگدڑ مچ گئی۔ریلوے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ مہا کمبھ کے میلے کے اندر بھگدڑ مچنے سے درجنوں یاتری ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریلوے اسٹیشن
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہلاک سیاحوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سالوں میں ہونے والا بہت بڑا حملہ ہے جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبل ازیں سیاحوں کی آمد کے پیش ںظر علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔