چیمپئنز ٹرافی:چیئرمین پی سی بی کو دبئی میچز کیلئےملے باکس کی قیمت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو دبئی میچز کیلئےدبئی سٹیڈیم کی جانب سےباکس ملا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس باکس کو فروخت کردیں ، باکس کی مالیت4لاکھ امریکی ڈالرز ہے اور اس باکس میں30افراد کے بیٹھنے کیلئے نشستیں ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں19فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23فروری کو دبئی میں ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی
پڑھیں:
محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونیوالے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونے والے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھیوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گزشتہ روز ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شہید ہوگئے۔