ٹیکسیشن اسٹرکچرمیں بہتری کی ضرورت ہے،چیئرمین ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہاہےکہ ہمارے ٹیکسیشن اسٹرکچرمیں بہتری کی ضرورت ہے۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ہمیں گروتھ میں جاتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے، ہمیں آہستہ آہستہ استحکام کی طرف جاناہے، حکومت کی سائیڈ پربھی یہ احساس موجود ہے، دیکھنا ہےکہ گروتھ کی طرف جاتےہوئے اس کی رفتار کیا رکھنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ گروتھ کوروک کراستحکام کی طرف جانےکے نتائج معاشرے کےلیے ٹھیک نہیں ہوں گے، تاثر ہےکہ گروتھ کے فوائد عام آدمی تک نہیں پہنچ رہے، استحکام کی طرف جاتے ہوئے گروتھ کو نہیں روکنا ہے۔
راشد محمود لنگڑیال کا کہناتھاکہ ہمارے ٹیکسیشن اسٹرکچرمیں بہتری کی ضرورت ہے، ہمارا مسئلہ یہ ہےکہ جن لوگوں کو ٹیکس ادا کرناچاہیے وہ نہیں کر رہے، ہم نے ایف بی آر میں یہ صلاحیت پیدا نہیں کی کہ ان سےٹیکس وصول کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غلط سائیڈ پر جاچکے ہیں، ٹیکسوں میں کمی کرنی چاہیے، ٹیکس جی ڈی پی تناسب بہتر کریں گے تو ٹیکس کی شرح میں کمی آئےگی، ہمیں ٹیکس بیس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
معروف صنعتکار عارف حبیب کا کہنا تھاکہ انڈسٹری سے زیادہ تعمیرات پر ٹیکس ہے جو 115 فیصد ہے، گھروں کی فروخت کیش میں کرنے سے چیزیں دستاویزی نہیں رہتیں، اس سے حکومت ٹیکسوں کی وصولی بھی نہیں کرسکتی۔
انہوں نے تجویز دی کہ جوپرانی غلطیوں کی تلافی کرکے شفاف طریقے سے آگے بڑھناچاہتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھاکہ ٹیکس میں کمی کی بات ایڈوانس ٹیکس کلیکشن سے متعلق ہورہی ہے، جتنا ٹیکس ہے وہ تو دینا ہی پڑےگا، تجویزپیشگی ادائیگی میں کمی کی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی ضرورت ہے ایف بی ا ر کی طرف
پڑھیں:
یو اے ای میں پرچم کی توہین پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آج یوم پرچم کے موقع پر پرچم کی عزت و حرمت کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یو اے ای حکام کی جانب سے جاری تنبیہ میں کہا گیا ہےکہ اماراتی پرچم کی توہین پر25 سال جیل ہوگی اور پرچم کے غلط استعمال پر5 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
حکام کے مطابق اماراتی پرچم کے غلط استعمال پر جرمانہ3 کروڑ78 لاکھ پاکستانی روپے تک ہوسکتا ہے اور پرچم کے ڈیزائن کو کیک یا غباروں پر آویزاں کرنا توہین کے زمرے میں آئے گا۔
حکام کا کہنا ہےکہ اماراتی پرچم کا اشتہارات یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال بھی غیرقانونی ہے۔