رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ،ذخیرہ اندوزوں نے کمر کس لی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ال سادات سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانیو صدر حاجی ایس حمید شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لیکن ذخیرہ اندوزوں نے بھی اپنی کمر کس لی ہے اور فروٹ کی قلت پیدا کرکے اسٹور کردیے گئے ہیں تاکہ رمضان میں مہنگے داموں فروخت کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں نے مقدس ایام کو کاروبار بنادیا ہے ہر سال پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کرتی ہے لیکن وہ صرف بیانات کی حد تک ہی محدود ہے لیکن بازاروں میں قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں، اس رمضان المبارک میں غریب افراد کو فروٹ بھی نصیب نہیں ہوگا کیونکہ جس قدر مہنگائی ہے اس میں دو وقت کی روٹی ہی انسان کھالے وہ بہت ہے۔ انہوں نے کمشنر حیدر آبادبلال احمد میمن، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرے اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اہوریوں کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت
ویب ڈیسک: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والی میٹ شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 673 کلو بیمار اور مضر صحت گوشت تلف کرلیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر ٹیموں نے ٹھوکر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 673 کلو بیمار اور مضر صحت گوشت تلف کیا، تین میٹ شاپس بند کیں اور تین مقدمات درج کیے۔
چیکنگ کے دوران میٹ شاپس میں صفائی کے ناقص انتظامات، ٹوٹے فرش، کھلی نالیاں اور فریزروں سے ایکسپائر بدبودار گوشت برآمد ہوا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری گوشت کا استعمال پیٹ اور انتڑیوں کے امراض کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ دوکانوں پر لازمی ریکارڈ، میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔
 
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق