UrduPoint:
2025-09-18@20:40:46 GMT

شام: بارودی سرنگوں کی تلفی کے دوران اموات کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

شام: بارودی سرنگوں کی تلفی کے دوران اموات کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن رواں ہفتے شام کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ عبوری حکومت کے عہدیداروں سمیت معاشرے کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرنے والوں سے ملک میں قیام امن، استحکام اور ترقی پر بات چیت کریں گے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ خصوصی نمائندے نے چند روز قبل میونخ سلامتی کانفرنس میں شام، فرانس، جرمنی، عراق، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں سے بات کی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے شام میں وہاں کے لوگوں کے زیرقیادت اور عالمی برادری کی مدد سے جامع سیاسی عمل کی ضرورت پر زور دیا۔ Tweet URL

کانفرنس کے موقع پر جیئر پیڈرسن نے خواتین، امن اور سلامتی کے موضوع پر ایک اجلاس میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے شام کے تمام سیاسی فریقین سے کہا کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں، خواتین کے حقوق اور وقار کا احترام اور ملکی مستقبل کی تشکیل میں ان کی مکمل شرکت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم، نقل و حرکت، سیاسی نمائندگی اور تشدد و استحصال سے تحفظ کی ضمانت دی جانی چاہیے۔بارودی سرنگوں کی صفائی

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ امدادی اہلکاروں نے گزشتہ دنوں دارالحکومت دمشق کے دیہی علاقے دارایا میں زرعی اراضی کو دھماکہ خیز گولہ بارود سے صاف کیا ہے جس کے لیے امدادی فنڈ برائے شام نے مالی وسائل مہیا کیے تھے۔

'اوچا' کا کہنا ہے کہ شام کے بہت سے حصوں میں لڑائی بند ہو گئی ہے اور امدادی کارکن نئے علاقوں میں بارودی سرنگیں صاف کر رہے ہیں۔ ان میں سابقہ محاذ جنگ بھی شامل ہیں جہاں دھماکہ خیز مواد بھاری مقدار میں موجود ہے۔ دسمبر 2024 کے بعد ادلب، حلب، حمہ، دیرالروز اور لاطاکیہ میں 138 مقامات اس مواد سے آلودہ پائے گئے ہیں۔

اسی عرصہ کے دوران امدادی شراکت داروں نے شام بھر میں متعدد علاقوں کو 1,400 ان پھٹے بارودی اسلحے سے صاف کیا۔

بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے شراکت دار کئی جگہوں پر اس مواد سے ہلاکتوں کی اطلاع بھی دے رہے ہیں اور ایسے واقعات تقریباً روزانہ پیش آ رہے ہیں۔

'اوچا' کے مطابق، دسمبر کے بعد ملک بھر میں اَن پھٹے بارودی مواد سے کم از کم 430 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے۔ مرنے والوں میں کسانوں اور گلہ بانوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

امداد کی ترسیل

سرحد پار سے انسانی امداد کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ترکیہ سے 40 ٹرک تقریباً 1,000 میٹرک ٹن خوراک لے کر شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں آئے جن سے 270,000 لوگوں کی ضروریات پوری ہوں گی۔ رواں سال کے آغاز سے امدادی شراکت داروں نے اردن سے شام میں خوراک کی درآمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے رہے ہیں

پڑھیں:

اقوام متحدہ مالی بحران کا شکار،مجموعی وسائل کم پڑ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 نیویارک:۔ اقوام متحدہ کو شدید مالی دشواریوں کا سامنا ہے جس کے باعث عالمی ادارہ مجموعی وسائل میں15.1 اور ملازمین کی تعداد میں18.8 فیصد کمی کر رہا ہے، کرائے پر لی گئی عمارتیں خالی کی جارہی ہیں جبکہ جنیوا اور نیویارک کے ملازمین کی تنخواہوں کا مرکزی نظام قائم کیا جائے گا قیام امن کی کارروائیوں کا بجٹ بھی کم کیا جارہا ہے چند اہم ذمہ داریاں نیویارک اور جنیوا جیسے مہنگے مراکز سے کم لاگت والے مراکز میں منتقل کی جائیں گی۔

اقوام متحدہ کی مشاورتی کمیٹی برائے انتظامی و میزانیہ امور (اے سی اے بی کیو) کو پیش کیے نظرثانی شدہ تخمینوں میں رواں سال کے مقابلے میں اقوام متحدہ کے وسائل میں 15.1 فیصد اور اسامیوں میں 18.8 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ 26-2025 میں قیام امن کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے فنڈ میں بھی کٹوتیاں کی جائیں گی۔ اس فنڈ کے ذریعے امن کاری سے متعلق مشن اور عملے کے لیے مالی وسائل مہیا کیے جاتے ہیں۔

اے سی اے بی کیو کی سفارشات جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کو پیش کی جائیں گی جہاں اقوام متحدہ کے تمام 193 رکن ممالک انتظامی اور میزانیے (بجٹ) کے امور پر فیصلے کریں گے۔ مزید بچت املاک میں کمی کے ذریعے کی جائے گی اور ادارہ 2027ءتک نیویارک میں کرائے پر لی گئی دو عمارتوں کو خالی کر دے گا جس کی بدولت 2028 سے سالانہ سطح پر بچت متوقع ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے کام کی تکرار کو کم کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے رکن ممالک کے نام خط میں کہا ہے کہ یہ کٹوتیاں ان اقدامات کے بعد کی گئی ہیں جو اس بات کا جائزہ لینے کے لیے اٹھائے گئے تھے کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں کا نفاذ کیسے ہو رہا ہے اور ان کے لیے وسائل کس طرح مختص کیے جا رہے ہیں۔

ادارے کے چارٹر کے تین بنیادی ستونوں یعنی امن و سلامتی، انسانی حقوق اور پائیدار ترقی کے درمیان توازن کو برقرار رکھتے ہوئے سیکرٹریٹ کی مختلف اکائیوں نے خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے طریقے ڈھونڈے تاکہ وسائل کے استعمال کو موثر بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • پاکستان سیلاب: اقوام متحدہ نے جاں بحق و بے گھر افراد کے اعدادوشمار جاری کردیے
  • اقوام متحدہ مالی بحران کا شکار،مجموعی وسائل کم پڑ گئے
  • غزہ: اسرائیلی عسکری کارروائی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، یو این کی مذمت
  • اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو مٹانے کے لیے نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
  • کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
  • اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل کی قرارداد