امریکی و روسی اعلیٰ سفارتکاروں کی سعودی عرب میں ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود روسی خود مختار دولت فنڈ کے سربراہ کیرل دیمتریف کا کہنا ہے کہ روس اور امریکا ہی مشترکہ طور پر بہت سے عالمی مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ آگے بڑھنے کا راستہ مسائل کے حل کے ذریعے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور روس کے اعلیٰ سفارت کاروں کی آج سعودی عرب میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود روسی خود مختار دولت فنڈ کے سربراہ کیرل دیمتریف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکا سعودی عرب میں ہونے والی بات چیت میں روسی مؤقف کو سنے گا۔ کیرل دیمتریف نے کہا کہ امریکی ٹیم کے ساتھ آج کی بات چیت بہت اہم ہے، مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ امریکا و روس کے اچھے تعلقات پوری دنیا کے لیے بہت اہم ہیں۔
دیمتریف نے کہا کہ روس اور امریکا ہی مشترکہ طور پر بہت سے عالمی مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ آگے بڑھنے کا راستہ مسائل کے حل کے ذریعے ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم مسائل حل کرنے والوں کی ٹیم ہے۔ دیمتریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسائل کے حل کی یہ اپروچ دنیا کے اس وقت کے مسائل کے حل کے لیے بہت ضروری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسائل کے حل
پڑھیں:
ایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز کیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ہر قیمت پر امت کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔