اسلام آباد میں رجب طیب اردوان ایف ایٹ انٹرچینج فعال کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد میں رجب طیب اردوان ایف ایٹ انٹرچینج کو فعال کردیا گیا ہے، یہ پراجیکٹ 3 مراحل میں مکمل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کا افتتاح کردیا
اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کو فعال کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترکیہ کے سفیر، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی رجب طیب ایردوان انٹرچینج کی افتتاحی تقریب میں شرکت https://t.
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 18, 2025
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کی ٹریفک کو بے پناہ سہولت ملے گی، منصوبے کی تکمیل پر وزیرداخلہ محسن نقوی، ڈپٹی کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے، کنٹریکٹر ان کی پوری ٹیم کو محسن نقوی اسپیڈ کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔
رجب طیب اردوان انٹرچینج ریکارڈ مدت میں مکمل طور پرتیار!
84 دن میں پایۂ تکمیل کو پہنچنے والا یہ جدید منصوبہ ٹریفک کی روانی، سفری آسانی اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنائے گا۔#HumCDA#CDAcares#ErdoganInterchange#TrafficEase #ModernTransportation #SustainableTravel pic.twitter.com/6ZCDiqLkVf
— Office of the Chairman CDA, Islamabad. (@CDAthecapital) February 18, 2025
’آپ نے 84 دن میں یہ منصوبہ مکمل کیا ہے، اس فلائی اوور سے ٹریفک کو بے پناہ فائدہ ملے گا، میں نے وزیرداخلہ کو کہا ہے کہ آئیں مل کر بیٹھیں اور اسلام آباد کی خوبصورتی اور اس کو کشادہ کرنے کے لیے کیا کیا منصوبے ذہن میں ہیں، اس پر بات کریں، یہ بہت بڑی خدمت ہوگی۔‘
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، سیکٹر ایف 9 انٹرچینج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے منسوب
وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس پراجیکٹ کی افتتاح کی تصاویر خط میں لگا کر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو انقرہ بھیجیں گے تاکہ ان کو احساس ہو کہ وہ واقعی پاکستان کے بھائی اور بہترین دوست ہیں، یہ پراجیکٹ مقرر کردہ لاگت سے بھی کم لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، قلیل مدت میں منصوبے کی تکمیل لائق تحسین ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد ایف ایٹ انٹرچینج پاکستان ترکیہ رجب طیب اردگان وزیراعظم شہباز شریف
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ایف ایٹ انٹرچینج پاکستان ترکیہ رجب طیب اردگان وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان اسلام ا باد
پڑھیں:
بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا اور انتہائی اہم صوبہ ہے، جس کے عوام نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک ملک کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح کو قومی ترجیح سمجھتی ہے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے ماضی میں بھی اہم فیصلے کیے گئے، جنہیں آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 1947 میں بلوچستان کی مختلف ریاستوں نے منظم انداز میں پاکستان میں شمولیت اختیار کی، جبکہ 1948 میں بلوچ اور پشتون قبائلی و سیاسی قیادت نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مخلص قیادت نے ذاتی مفادات پر قومی مفاد کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں صوبہ ملک کی تعمیر و ترقی کے سفر میں شریک ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگرچہ آبادی کے لحاظ سے بلوچستان ملک کا سب سے چھوٹا صوبہ ہے، تاہم جغرافیائی اعتبار سے یہ سب سے بڑا صوبہ ہے، جہاں شہر، قصبے اور دیہات ایک دوسرے سے طویل فاصلے پر واقع ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہاں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے نسبتاً زیادہ وسائل درکار ہوتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2010 کے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں بلوچستان کے مالی حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے حصے میں نمایاں اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر صوبوں، خصوصاً پنجاب نے رضاکارانہ طور پر بلوچستان کے حق میں فیصلہ کیا، جبکہ پنجاب نے سالانہ 11 ارب روپے اضافی حصہ دینے کی ذمہ داری قبول کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ کسی قسم کا احسان یا رعایت نہیں تھی بلکہ ایک خاندان کی طرح بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے جذبے کے تحت کیا گیا فیصلہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب 2010 سے اب تک بلوچستان کے لیے تقریباً 150 ارب روپے کا اضافی حصہ فراہم کر چکا ہے، جو وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون اور یکجہتی کی بہترین مثال ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی، عوام کی خوشحالی اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں