بارش برسانے والا مغربی سسٹم ملک میں داخل، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی:
بلوچستان کے راستے بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا جس کے سبب محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے بھی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مغربی سسٹم کے ملک کے بالائی حصوں کی جانب منتقلی کے سبب جمعے کو کراچی میں مطلع ابرآلود ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں آج تیز دھوپ اور جنوب مغربی سمت سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں؛ کوئٹہ میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، زیارت میں برفباری سے موسم مزید سرد
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا 32 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹری گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب، مغربی سسٹم کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ زیارت اور گردونواح میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سورج آگ برسانے کو تیار؛ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
کراچی:شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ تھرپارکر،عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔
دریں اثنا کراچی میں آج اور کل 38 جب کہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے ۔ 3 روز کے دوران کراچی میں گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بدستور بحال رہ سکتی ہیں۔