سعودی عرب سمیت 7 ممالک جانے والے 28 مسافروں کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
جرمنی، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب سمیت 7 ممالک جانے والے 28 مسافروں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امیگریشن نے مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ کراچی سے سعودی عرب جاتے ہوئے 17 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا، ان میں ایک مسافر کا نام آئی بی ایم ایس میں بھی پایا گیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ ، ترکیہ، آذربائیجان اور بحرین کے وزٹ ویزوں کے 6 مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ کراچی سے ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے 3 اور جرمنی ورک ویزا کے ایک مسافر کو بھی متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب، پرواز کی واپسی جدہ لینڈنگ
—فائل فوٹوکراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز کو واپس جدہ اتارا گیا۔
پرواز پی اے 171 جدہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تو مسافر فدا حسین کی طبیعت خراب ہو گئی۔
روانگی کے 1 گھنٹہ 20 منٹ بعد پرواز نے واپس جدہ میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔
مسافر کو جدہ ایئر پورٹ پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم طبیعت نہ سنبھلنے پر اس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریض کو ایئر لائن کے اخراجات پر اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔
نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 171 کے دیگر مسافروں کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔