سابق نیوز اینکر فرح اقرار کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان اور ان کے شوہر اقرار الحسن انہیں ماہانہ 5 لاکھ روپے تک خرچہ دیتے ہیں۔

فرح اقرار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جب آپ نوکری کر رہی تھیں تو آپ کتنی تنخواہ لیتی تھیں اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کہ خواتین کی تنخواہ مردوں سے کم ہی ہوتی ہے۔ اگر ایک ہی کام مرد اور عورت دونوں کر رہے ہوں تو تنخواہ میں فرق آ جاتا ہے۔

اپنی ماہانہ تنخواہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرح اقرار کا کہنا تھا کہ وہ ماہانہ 5 لاکھ کماتی تھیں اور یہ تنخواہ پہلے دن سے نہیں تھی بلکہ اس میں کافی سالوں کا تجربہ شامل تھا۔ لیکن آج کل اچھی تنخواہ دی جاتی ہے اور لوگ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی کما لیتے ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ اقرارالحسن ان کو ماہانہ خرچ دیتے ہیں یا گھریلو خرچ کے حساب سے پیسے دیتے ہیں جس پر فرح اقرار کا کہنا تھا کہ ہر مہینے مختلف رقم دیتے ہیں لیکن 3 لاکھ سے 5 لاکھ کا خرچہ ماہانہ ہو جاتا ہے کیونکہ جس گھر میں وہ رہ رہی ہیں وہ کرائے کا گھر ہے اور بلز بہت زیادہ آتے ہیں اس کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اقرارالحسن کی تعریف کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے  کہا کہ وہ کنجوس نہیں بلکہ بہت شاہ خرچ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، اینکر کی دوسری بیوی فرح کے انکشافات

فرح اقرار کا کہنا تھا کہ ان کی اقرارالحسن کی شادی سے پہلے بہت بات نہیں ہوتی تھی وہ چونکہ اکھٹے کام کرتے تھے اس لیے اقرار ان کے کام کی تعریف کرتے تھے۔ اور رشتے کی بات بھی انہوں نے ہی کی تھی جس پر والد رضا مند ہو گئے۔ سابق نیوز اینکر کے مطابق ان کے شادی تو 13 سال ہو گئے ہیں اور وہ بہت خوشخال زندگی گزار رہی ہیں۔

فرح کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد لوگ بہت باتیں کرتے تھے اور وہ حیران ہوتی تھیں کہ ایسی باتیں کیوں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے تھے پیسے کے لیے شادی کی ہے اور کچھ عرصے بعد یہ علیحدہ ہو جائیں گے لیکن ’ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارا رشتہ مزید مضبوط ہوا اور میری اور اقرار کی اچھی دوستی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:سب سے زیادہ محبت کس بیوی سے ہے؟ اقرار الحسن نے بتادیا

واضح رہے فرح اقرار معروف اینکر پرسن اور انویسٹی گیٹو جرنلسٹ اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں، فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق نیوز اینکر بھی ہیں۔ فرح اقرار نے کئی مشہور نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز میں بطور ہوسٹ کام کیا ہے۔ فرح اقرار اس وقت لاہور میں مقیم ہیں اور کامیابی کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں۔ وہ اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر روزانہ وی لاگ پوسٹ کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقرار الحسن اقرار الحسن شادی فرح اقرار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقرار الحسن اقرار الحسن شادی فرح اقرار کا کہنا کا کہنا تھا کہ اقرار الحسن دیتے ہیں رہی ہیں

پڑھیں:

پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی مقبول منی وین سوزوکی ایوری وی ایکس آر (Every VXR) پر محدود مدت کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقد رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق رعایت کے بعد گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت 26 لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے، جس سے یہ خاندانوں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک زیادہ معاشی اور عملی آپشن بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کردیا؟

یہ پیشکش صرف ایوری وی ایکس آر ویریئنٹ پر لاگو ہوگی، اور اس رعایتی آفر کے تحت بکنگ ملک بھر کے مجاز شورومز پر شروع کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ یہ محدود مدت کی پیشکش ہے، لہٰذا صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس موقع سے بروقت فائدہ اٹھائیں۔

سوزوکی ایوری وی ایکس آر میں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن اور 2ڈبلیو ڈی ڈرائیو سسٹم موجود ہے، جو بہتر فیول ایوریج اور مستحکم کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

محفوظ ڈرائیونگ کے لیے گاڑی میں ڈوئل فرنٹ ایئر بیگز، اے بی ایس کے ساتھ ای بی ڈی، اموبیلائزر، سیکیورٹی الارم اور فرنٹ سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چائلڈ لاک، فرنٹ وائپرز، اور ہیڈ امپیکٹ پروٹیکشن انٹیریئر بھی فراہم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

اندرونی سہولیات میں مینول ایئر کنڈیشننگ (اینٹی بیکٹیریل فلٹر کے ساتھ)، پاور اسٹیئرنگ، سینٹرل لاکنگ، مینول ریٹریکٹ ایبل مررز اور فولڈنگ سیٹس شامل ہیں، جو کارگو اسپیس کو زیادہ لچکدار بناتی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آفر بجٹ کے لحاظ سے حساس صارفین کو متوجہ کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، تاہم شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے، اور یہ رعایت صرف محدود وقت کے لیے دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سوزوکی قیمت گاڑی

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں سونا 3500 روپے سستا ہوگیا
  • آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی اور نظرثانی سے کتنے ارب روپے کی بچت ہوئی؟
  • سونے کی قیمت میں 3500 روپے کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • شاہ رخ خان اپنے بچوں کو فلمی کیریئر پر مشورہ کیوں نہیں دیتے؛ اداکار نے بتادیا
  • کراچی: فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری
  • پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: ٹکٹ کب سے فروخت اور کتنے میں دستیاب ہوں گے؟
  • کراچی: 25 ہزار تنخواہ 5 ہزار کا چالان، شہریوں پر بھاری جرمانوں کے نفسیاتی اثرات پڑنے لگے
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا