صدر زرداری کل وفاقی کابینہ کے نئے وزراء سے حلف ‘ یو اے ای ولی عہد کے اعزاز میں ضیافت دینگے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری جمعرات کو یو اے ای کے ولی عہد کے اعزاز میںایوان صدر میں ضیافت دیں گے‘ اسی روز وفاقی کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے اور صدر مملکت کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء سے حلف لیں گے‘ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوان صدر کے سٹاف کو تقریب حلف وفاداری کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،زرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ میں شمولیت کی پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے بھی حتمی مرحلے میں ہیں اگر بات چیت کامیاب رہی تو پیپلز پارٹی بھی اس کا حصہ ہو سکتی ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہو گیا
میاں عبدالوحید بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی، آزاد کشمیر میں ہونے والے حالات و واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیرِ قانون میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہو گیا ہے۔ وزیر قانون آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے اگلی ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جائے گی۔ میاں عبدالوحید نے ایوان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر سلطان محمود کے حمایت یافتہ ارکان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ہو چکی ہے اور اب قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اپنے ممبران کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب نواز لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دے گی اور پیپلز پارٹی عددی برتری کے باعث بغیر اتحادی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی، آزاد کشمیر میں ہونے والے حالات و واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیرِقانون آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں 2 سال سے رجسٹرڈ ہی نہیں اور فاروڈ بلاک کے ممبران پر فلور کراسنگ ایکٹ نہیں لگ سکتا اور اب نئے قائد ایوان کے فیصلہ کا اختیار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ وزیر قانون آزاد کشمیر نے لائحہ عمل واضح کرتے ہوئے کہا کہ 3 سے 4 دن کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جائے گی اور تحریک عدم اعتماد جمع کرواتے وقت پیپلز پارٹی نئے وزیراعظم کا نام جاری کرے گی۔