رمضان کاچاند: مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
فوٹو فائل
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری بروز جمعہ محکمہ اوقاف پشاور کی بلڈنگ میں ہوگا۔
محکمہ اوقات کے مطابق اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین عبدالخبیرآزاد، کمیٹی ارکان اور علماء شریک ہوں گے۔
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوشش کے طور پر چاند دیکھنےکےلیے اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
چاند سے متعلق سپارکو کی پیشگوئیچند روز قبل رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے امکان ظاہر کیا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا۔
سپارکو اعلامیے میں کہا گیا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی، پاکستان کے بجائے سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے۔
سپارکو کے مطابق شوال کا چاند ملک بھر میں 30 مارچ کو متوقع ہے، جس کے باعث عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔
ریسرچ کمیشن کا یہ بھی کہا ہے کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک
پڑھیں:
25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)دنیا بھر کے لوگ 25 اپریل کو ایک انوکھے فلکیاتی مظہر کے گواہ بنیں گے جب آسمان پر ایک مسکراتا چہرہ نمودار ہو گا۔سورج طلوع ہونے سے پہلے 2 سیارے اور چاند مل کر ایک مسکراتے چہرے جیسا منظر پیش کریں گے۔اس نظارے میں سیارہ زہرہ اور زحل آنکھوں کا جبکہ پتلا ہلالی چاند مسکراہٹ کا تاثر دے گا۔یہ دلچسپ منظر 25 اپریل کو صبح تقریبا ساڑھے 5 بجے مشرقی افق پر دیکھا جا سکے گا۔(جاری ہے)
چاند ان دونوں کے نیچے ایک ہلکی لکیر کی صورت میں نمودار ہو گا، جو ایک دلکش مسکراہٹ جیسا منظر تخلیق کرے گا۔زہرہ اور زحل اپنی چمک کی بدولت بغیر کسی اضافی آلے کے باآسانی نظر آئیں گے، جبکہ چاند کی خوبصورتی اور تفصیلات کو بہتر طور پر دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کا سہارا لینا بہتر ہو گا۔ناسا کے مطابق یہ نایاب نظارہ دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا، بشرطیکہ آسمان صاف ہو۔اگر آپ سورج نکلنے سے 1 گھنٹہ قبل مشرقی افق کا رخ کریں اور موسم ساتھ دے تو آپ ناصرف مسکراتے چہرے کو دیکھ سکیں گے بلکہ ممکن ہے کہ اس کے نیچے سیارہ عطارد کی جھلک بھی دیکھ پائیں۔