رمضان کاچاند: مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
شاہد سپرا:رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا،کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری اوقاف کی سربراہی میں ایوان اوقاف میں ہوگا۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات کے نمائندگان اور علماء کرام شریک ہوں گے،شہر سمیت پنجاب بھر میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی جائیں گی۔
چاند نظر آنے کی شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی،چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
سات اکتوبر حملوں میں اغوا ہونے والی مقتول ماں اور بچوں کی اسرائیل میں تدفین
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: رویت ہلال کمیٹی
پڑھیں:
دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا
جنیوا: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں حماس رہنماؤں کے خلاف اسرائیلی فضائی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسرائیل نے اس انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی بھی نتیجہ انسانی حقوق کے نظام پر دھبہ ڈالے گا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد شہید ہوئے، تاہم حماس کی قیادت محفوظ رہی۔
حماس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔