بنوں میں قتل کا اشتہاری ملزم انٹرپول کی مدد سے عمان میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
فوٹو: جنگ
بنوں میں قتل کے اشتہاری ملزم کو انٹرپول کی مدد سے عمان میں گرفتار کرلیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق این سی بی انٹرپول نے 11 سال سے مطلوب ملزم شاہد خان کو پشاور پہنچا دیا۔ ملزم شاہد خان کو ایف آئی اے امیگریشن پشاور نے خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم کے خلاف سال 2014 میں قتل کی دفعات کے تحت بنوں میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ترجمان ایف آئی نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیوروز انٹرپول کی کارروائی کے بعد قتل کیس کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قتل کی واردات کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کی حوالگی کی انٹرپول مسقط کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مزید مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اشتہاری ملزم قتل کی
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسکرین گریباسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔