بولیویا میں مسافر بس حادثے میں 33 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
LA PAZ:
جنوبی امریکی ملک بولیویا کے مغری خطے پوٹوسی میں دو بسوں کے ٹکرانے سے ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں دو بسیں متاثر ہوئی ہیں اور یہ حادثہ علی الصبح دو شہروں یوونی اور کولچانی کے درمیان روٹ میں پیش آیا اور ایک بس مذکورہ شہر میں منعقد ہونے والی میلے کے لیے جارہی تھی۔
یوونی کی میونسپلٹی کے عہدیدار اوسمار سیلویٹیرا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خوف ناک حادثے میں 33 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس جائے وقوع پر موجود تھی اور حادثے کی وجوہات کا تعین کر رہی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی حکام کو پیش کردی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت: ٹرک اور بس کے تصادم میں 21 مسافر ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-06-4
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ رونما ہوا، بس کو ٹرک کی زوردار ٹکر سے 21 مسافر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آر ٹی سی بس کو پتھروں سے بھرے ہوئے ٹرک نے زوردار ٹکر ماری۔ تصادم کے بعد ٹرک کا بھاری کنکر بوجھ بس پر جا گرا، جس سے کئی مسافر اس کے نیچے دب گئے۔رپورٹس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اْڑ گئے اور21 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔آر ٹی سی بس تاندور سے حیدرآباد جا رہی تھی جس میں تقریباً 70 مسافر سوار تھے، جن میں زیادہ تر طلبہ اور ملازمین شامل تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں خوفناک حادثہ رونما ہواتھا، جس کے نتیجے میں 17 بچوں سے 71 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی نذر ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس کو آگ نے پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔