چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس 4 مارچ کو منعقد ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس 4 مارچ کو منعقد ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس سے متعلق ایک پریس کانفرنس 4 مارچ کو دوپہر 12 بجے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہو گی۔
این پی سی کے ترجمان اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی امور کے حوالے سے چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بھارتی اقدامات، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
وزیراعظم کی زیر صدارت سلامتی اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوگی
قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا مؤثر جواب دے گی، حکومت ذرائع
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں اعلی عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا مؤثر جواب دے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 24 سیاح ہلاک ہوگئے تھے ۔یہ افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ہوا تھا، جو مسلمان اکثریتی علاقہ ہے ، جبکہ یہ گزشتہ ایک سال کے دوران مقبوضہ وادی میں پیش آنے والا بدترین واقعہ تھا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔بھارت نے واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کر دیے ۔