محسن نقوی کا تمام اکیڈمیز تک نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
محسن نقوی کا تمام اکیڈمیز تک نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹنگ اسکلز اور پرفارمنس پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ جبکہ کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت، فنٹس سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اور کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا بھی فیصلہ کیا۔محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آپ پاکستان کے مستقبل کے اسٹارز ہیں۔ اور کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کے لیے ٹریننرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ کے لیے وسائل کی فراہمی پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی سرمایہ کاری ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی تجاویز کو نوٹ کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔