26 نومبرکو 3 رینجرز اہلکاروں کی موت کیس میں ملزم کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کو 3 رینجرز اہلکاروں کی موت کیس میں ملزم ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 26 نومبر کو 3 رینجرز کی موت کے کیس میں ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت 50 ہزار روپوں کے مچلکے کے عوض منظور کرتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں ملزم ہاشم عباسی کے خلاف مزید انکوائری کا کیس ہے۔ شریک ملزمان کی ضمانت پر عدالتی ابزرویشن کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ عدالت کی آبزرویشن عمومی نوعیت کی ہے اور یہ صرف اس کیس کی حد تک ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کے وکیل کا موقف ہے کہ ملزم کو غلط طریقے سے اس کیس میں ملوث کیا گیا ہے۔ وکیل کے مطابق ملزم کا کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں یہ من گھڑت کیس ہے۔ پراسیکوٹر نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ملزم گھناؤنے جرم میں ملوث ہے۔ پراسیکوٹر کے مطابق ملزم کے عمل سے تین رینجرز اہلکاروں کی موت ہوئی۔
عدالت کے مطابق پراسیکوٹرکا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کافی مواد موجود ہے اور ملزم کو شناخت پریڈ میں گواہ نے صحیح شناخت کیا۔ ریکارڈ کے مطابق ملزم ایف آئی آر میں نامزد نہیں۔ بادی النظر میں ملزم کا کیس مزید انکوائری میں آتا ہے۔ ملزم کے حوالے سے کیس باقاعدہ شواہد کے جائزہ کے بعد ہی واضع ہو گا۔
عدالت نے کہا کہ پراسیکوشن عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکامی رہی کہ ملزم ضمانت کی شرائط پر عمل نہیں کرے گا۔ اس کا امکان نہیں کہ ملزم انصاف کے نظام میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گا۔ اعلی عدالتیں طے کر چکی ہیں کہ ضمانت سزا کے طور پر مسترد نہیں ہو سکتی۔ ہاشم علی عباسی کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی ضمانت کے مطابق کیس میں کہ ملزم ملزم کے کی موت
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسکرین گریباسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔