چند سال میں پاکستان ترقی کی مثال بن کر ابھرے گا، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
انتقامی سیاست نے ملک میں تباہی کی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال - فوٹو: فائل
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن و استحکام برقرار رہا تو چند سال میں پاکستان ترقی کی مثال بن کر ابھرے گا۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو گالم گلوچ اور نفرت کے ہتھیار نہیں دینا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کھیلوں کے منصوبے کے جرم میں جیل میں ڈالا گیا۔ انتقامی سیاست نے ملک میں تباہی کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے والے آج دنیا میں پاکستان، فوج مخالف مہم چلارہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے امریکا کے دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، کسی دشمن کو جرات نہیں کہ کوئی ہماری طرف میلی نگاہ اٹھا سکے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نیول چیف و دیگر معززین کیساتھ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس 2025ء کے اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-25