اے این ایف کا کریک ڈاؤن،185کلومنشیات برآمد،15ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔8کاروائیوں میں15ملزمان گرفتارکر لیے گئے، کاروائیوں میں تقریباً 2کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 185 کلوگرام منشیات برآمدہوئی، موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سوزو کی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دوسری کارروائی میں گاڑی سے 2.
سیالکوٹ پسرور روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزم سے 2کلو 400 گرام چرس برآمد، جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئین برآمد، مچھر کالونی کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے 132 کلوگرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد، 3 ملزمان گرفتارکیے گئے۔سکھر میں ہسپتال کے قریب کار سے12کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار،سکھر شہر میں موٹرسا ئیکل سوار2ملزمان سے18کلوگرام چرس برآمدکی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔