انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے مئی 2023ء میں شہری پر فائرنگ کی اور اس کا ریڈ وارنٹ جاری کیا گیا۔
لاہور میں بھتہ خوری، راہزنی، ڈکیتی و دیگر جرائم میں مطلوب 7 اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سےگرفتار کرلیا گیا۔
راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ مختلف مقدمات میں بیرونِ ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔
سی پی او نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ خصوصی سیل پاکستان سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے 6 ماہ سے کام کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد
بھکر:بھکر پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو 760 گرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائی مسلم بازار کے علاقے میں عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم راشد علی سبزی فروش کی آڑ میں منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق محلہ نواب شاہ سے ہے اور اسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔
تھانہ سٹی بھکر میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ضلعی پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔