نصرت فتح علیخان سے کیا رشتہ ہے؟ چاہت فتح علیخان بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
چاہت فتح علی خان ایک سوشل میڈیا کی امسکراہٹیں بکھرتی شخصیت ہیں جو اپنے دل گانے کے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 2024 میں اپنے گانے ’بدو بدی‘ سے بہت مقبولیت حاصل کی۔ اس ٹریک نے اپنی ریلیز کے صرف ایک ہفتے کے اندر 27 ملین ویوز حاصل کیے، تاہم کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے یوٹیوب نے گانا ہٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:چاہت فتح علی خان پاکستان کے کس شہر میں میوزک اکیڈمی کھولنے والے ہیں؟
چاہت فتح علی خان کا اصل نام رانا کاشف ہے اور ان کا تعلق پنجاب پاکستان سے ہے۔حال ہی میں چاہت فتح علی خان نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنے نام کے ساتھ ’فتح علی خان‘ استعمال کرنے کی بات کی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے کہا کہ فیصل آباد میں ایک گلوکار تھا جس نے میرے خلاف فتح علی کی وراثت کا استحصال کرنے کا مقدمہ درج کرایا، اس کیس میں کہا گیا کہ میں ایک چھوٹا گلوکار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ نصرت فتح علی خان کی وراثت کو استعمال کر رہا ہوں۔
میرے خلاف شکایت میں کہا گیا کہ میں ’چاہت‘ کیساتھ ’فتح علی خان‘ کا لاحقہ فیصل آباد کے لوگوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔
جب یہ کیس سامنے آیا تو پھر واضح کیا کہ میں نے نصرت فتح علی خان کے لیے نام اس لیے استعمال کیا کیونکہ میں ان سے پیار کرتا ہوں۔ بس اتنا ہے کہ میں نصرت فتح علی خان کی تعریف کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:’متھیرا کو کورٹ لے کر جاؤں گا‘، چاہت فتح علی خان نے ویڈیو کی حقیقت بیان کردی
یہ ایسے ہی جیسے لوگ اپنے بچوں کے نام عمران خان، علامہ اقبال اور قائداعظم کے نام پر رکھتے ہیں، یہ سب کچھ محبت کی وجہ سے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پوڈکاسٹ چاہت فتح علیخان نادر علی نصرت فتح علیخان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پوڈکاسٹ چاہت فتح علیخان نادر علی نصرت فتح علیخان چاہت فتح علی خان نصرت فتح علی فتح علیخان کے لیے کہ میں
پڑھیں:
حیدرآباد، ایک دلہن کو لینے تین دلہا تھانے میں پہنچ گئے، چونکا دینے والے انکشافات
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ پر اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک ہی لڑکی سے شادی کے دعویدار تین دلہا بیک وقت تھانے پہنچ گئے۔دلہن لینے آئے تو معلوم ہوا کہ نہ صرف وہ اکیلے امیدوار نہیں بلکہ لاکھوں روپے کے فراڈ کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی، دادو اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تین افراد عبدالجبار، میر بخش اور ایک تیسرے دلہا نے الگ الگ اوقات میں ایک ہی لڑکی سے شادی کا رشتہ طے کیا اور کل ملا کر تقریبا 8 لاکھ روپے کی رقم مختلف مدات میں ادا کی، جن میں رسم، جہیز اور دیگر شادی اخراجات شامل تھے۔ایس ایچ او حالی روڈ کے مطابق معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کارروائی کی گئی اور دو مردوں سمیت لڑکی اور اس کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے)
مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور قانونی کارروائی جاری ہے۔متاثرہ دلہوںنے کہا کہ ظفر کھوسو نامی شخص نے ان سے لڑکی کا رشتہ طے کروایا، جس کے بدلے میں بڑی رقوم وصول کی گئیں۔کراچی کے عبدالجبار نے بتایا کہ اس نے رشتہ طے ہونے پر 2 لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیے، جب کہ دیگر افراد نے بھی لڑکی کے خاندان کو جہیز کی مد میں بھاری رقوم دی تھیں۔
گرفتار خاتون نے ابتدائی بیان میں کہا کہ میں رشتہ کرواتی ہوں اسی لیے پیسے لیے تھے اور میں نے صرف ایک شخص سے رشتہ کروایا تھا۔دوسری جانب لڑکی کی والدہ نے کہا کہ پیسے ظفر خاصخیلی نے لیے جو ان افراد کے ساتھ آیا تھا۔ میرا ظفر کھوسو اور دوسری خاتون سے کوئی تعلق نہیں۔