کراچی:

محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے دوران پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق 15 رمضان سے بس سروس رات 1:00 بجے تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹس پر ہوگا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت رمضان کے دوران عوام کی مشکلات کو بخوبی سمجھتی ہے کیونکہ کراچی کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہے۔ اس لیے اوقات میں توسیع کا مقصد ان کے سفری مسائل کو کم کرنا ہے، خصوصاً افطار اور رات کے وقت خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے گھروں تک پہنچنے کے لیے بہتر سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور رمضان میں بہتر ٹرانسپورٹ آپشن فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہری پیپلز بس سروس کے توسیع شدہ اوقات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: توسیع کا کہا کہ

پڑھیں:

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے

راولپنڈی:

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر سے اب تک مجموعی طور پر 374 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 82 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اب تک 13 لاکھ 6 ہزار 235 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 1 لاکھ 45 ہزار 575 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 845 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1 ہزار 677 مقامات کو سیل کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 285 چالان جاری کیے گئے اور 97 لاکھ 61 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
  • سعودی عرب: ٹرانسپورٹ کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان
  • گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
  • حکومت سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، شرجیل میمن
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • سیلاب کی تباہ کاریاں‘ کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے‘سلیم میمن
  • کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان