کرنٹ لگنے سے کم عمر لڑکا جاں بحق، کے الیکٹرک کا اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کے-الیکٹرک کے ترجمان نے کراچی کے علاقے بلال کالونی، کورنگی میں پیش آنے والا واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کے زیرِ زمین کیبل کو غیر قانونی کھدائی کے ذریعے چھیڑا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے-الیکٹرک نے علاقے میں زیرِ زمین کیبل نصب کرنے کا کام مکمل کیا تھا، تاہم بعد میں غیر قانونی کھدائی کے باعث زیرِ زمین کیبل اوپری سطح پر نمایاں ہوا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں نکاسی آب کے نظام میں بہتری آئی ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بنیادی انفرااسٹرکچر کو محفوظ بنانے کے لیے زیرِ زمین کیبل نصب کرنے کے بعد تمام حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ کورنگی بلال کالونی میں کچرا چننے کے دوران بجلی کے تار سے کرنٹ لگ کر 12 سالہ لڑکا زاہد جاں بحق ہو گیا تھا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں پر ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کےحوالے کر دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک زمین کیبل
پڑھیں:
کراچی، اندھی گولیاں لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں میں اندھی گولیوں کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پہلا واقعہ نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ، بھٹائی چوک کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت تیس سالہ عرفان کے نام سے کی گئی ہے، اور اسے سینے پر دو گولیاں ماری گئی ہیں۔
چھیپا حکام کے مطابق، عرفان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسرا واقعہ کورنگی 06 نمبر نیوی روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت 35 سالہ شہروز ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، شہروز کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔