دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لاہور:
پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
قومی ٹیم کی فلائٹ تین بجکر تیس منٹ پر شیڈول ہے اور یہ دبئی کے راستے نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ ٹیم نے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی سے قبل گروپ فوٹو بھی بنوائی۔
مزید پڑھیں: محمد یوسف نے دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کردی، پہلے انکار کیوں کیا تھا؟
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز میں پاکستان کی ٹیم کی مکمل توجہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں کامیاب دورے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے صبح اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بھارت کے آج کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے معاملات، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے معاملے پر گفتگو ہوگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جنگی جنون سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اقدامات کی منظوری لی جائے گی۔
اسحاق ڈار کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق امورکا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بھارت کے حالیہ بیان پر پاکستان کا مؤقف طے کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت شرکت کرے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے اور 26 سیاح کی ہلاکت کا پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان پاکستان میں موجود سفارت کار بھارت طلب بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں واپسی کا الٹی میٹم تمام پاکستانیوں کو جاری کیے گئے ویزا فوری طور پر منسوخ واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان اٹاری چیک پوسٹ کو بھی بند کرنے کا اعلان