ہیری بروک پر IPL کھیلنے پر 2 سال کی پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے انگلش کرکٹر ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔
آئی پی ایل کے نئے قانون کے مطابق نیلامی میں رجسٹر کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوجائے تو اس پر ٹورنامنٹ میں شرکت پر 2 سیزن کے لیے پابندی عائد کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو بیٹر پر 2 سالہ پابندی عائد کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہیری بروک نے رواں ماہ شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 18 ویں سیزن سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔
ہیری بروک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں نے ایک بہت مشکل فیصلہ کیا ہے کہ میں آئی پی ایل کے اس سال کے سیزن میں حصہ نہیں لوں گا، میں دہلی کیپیٹلز سے معذرت خواہ ہوں۔
ہیری بروک کو آئی پی ایل 2025 کیلئے دہلی کیپیٹلز نے خریدا تھا، انہوں نے گزشتہ سیزن میں بھی دہلی کی ٹیم سے اپنا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔
یاد رہے انڈین پریمیئر لیگ کا 18 واں سیزن 22 مارچ سے شروع ہورہا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پابندی عائد ہیری بروک ئی پی ایل پر 2 سال
پڑھیں:
ڈی سی ایل سیزن 11، ٹی زیڈ اسپورٹس،عامر اسپورٹس کامیاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-17
کراچی (پ ر) دمبہ گوٹھ سپر لیگ ڈی سی ایل سیزن11میں ٹی زیڈ اسپورٹس نے الرافع اسپورٹس کو شکست دے دی۔ ٹی زیڈ اسپورٹس کے کاشف جوکھیو نے شاندار نصف سنچری بنائی اور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا ، ٹی زیڈ اسپورٹس کے اونر کی جانب سے ففٹی بنانے پر دس ہزار نقد انعام بھی دیا گیا۔ دوسرے میچ میں عامر اسپورٹس کی ٹیم نے میدان مار لیا۔ مین آف دی میچ کاشف معسود نے دھواں دھار اننگ کی بدولت حاصل کیا۔ مہمان خصوصی سماجی رہنما احمد چوہان، کامران خان ترین، شیخ ساجد کریم ، عبدالخالق پالاری، فیصل و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ جیلانی اسپورٹس اکیڈمی دمبہ گوٹھ میں شائقین کی بڑی تعداد اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھی جیلانی اسپورٹس اکیڈمی دمبہ گوٹھ میں رات میں بھی عوام کی بڑی تعداد اپنے من پسند کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کیلئے جمع تھی۔ چوکوں ، چھکوں کی برسات میں انعامات بھی بانٹے جارہے تھے۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھی۔ مہمان خصوصی سماجی رہنما احمد چوہان، کامران خان ترین، شیخ ساجد کریم نے کہا کہ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کام کرتے رہیں گے، شہر سے دور دمبہ گوٹھ میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیموں کی شرکت خوش آئند ہے، نوجوانوں کو صلاحتیں دکھانے کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں، الرافع اسپورٹس کے کپتان نے کہا کہ ڈی سی ایل میں تمام ٹیموں کو یکساں مواقع مل رہے ہیں، ہرمیچ ڈو اور ڈائی کے تحت کھیلا جارہا ہے، بہت مزہ آرہا ہے۔