ایبٹ آباد ؛ اسکول وین کھائی میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سٹی 42 : ایبٹ آباد تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں اسکول وین گہری کھائی میں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق، جبکہ 11 سے زائے بچے زخمی ہوئے ہیں۔
تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں اسکول وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری, حادثے کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 11 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
کراچی:سائٹ ایریا باوانی چالی میں نصف درجن ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بول دیا، اس موقع پر کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایس ایچ او سائٹ ایریا ایاز خان نے بتایا کہ ڈاکو جیولرز شاپ میں داخل ہوئے تھے کہ اس دوران کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے 2 راہگیر 48 سالہ عمر سعید اور47 سالہ باسط گولیاں لگنے زخمی ہوگئے۔
واردات کے وقت موقع پر موجود افراد نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک 30 بور جبکہ دوسری نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے۔
زخمی راہگیروں اور دونوں ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے اور اس حوالے سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ فرار ڈاکو دکان سے 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔