City 42:
2025-07-13@00:41:41 GMT

جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک:جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک کی سڑک بند رہے گی جب کہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بھی بند رہے گی۔

وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلی رہے گی۔ البتہ احمد وام سے کوٹکئی تک کی روڈ بند رہے گی۔

انڈیا ٹوڈے کا بنگلہ دیش میں پاکستان کے حامی جنرل کی بغاوت کی سازش ایکسپوز ہونے کا دعویٰ

ناصر خان کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رہے گی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع میں ‘ژوندون او پی ڈی کارڈ’ کا اجرا

خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے ‘ژوندون او پی ڈی کارڈ’ کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ژوندون او پی ڈی کارڈ کے تحت معائنہ، تشخیص اور ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی، اس کے تحت مستحق شہریوں کو مکمل او پی ڈی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پلس میں صرف داخل مریض مستفید ہو رہے تھے جبکہ ‘ژوندون’ کارڈ میں اب او پی ڈی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

مشیر صحت نے کہا کہ مردان، کوہاٹ، ملاکنڈ، چترال میں جرمن ادارے کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے لیے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے 2 ارب روپے کی خطیر رقم مختص  کی، چیئرمین عمران خان، وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا عام آدمی کو مفت علاج کی فراہمی کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہوا۔

احتشام علی نے کہا کہ عوام اپنا شناختی کارڈ نمبر 9930 پر ایس ایم ایس کر کے اہلیت چیک کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان: حملے میں زخمی ڈی ایس پی دوران علاج دم توڑ گئے
  • جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالے ڈی ایس پی  شہید ہوگئے
  • جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی انتقال کر گئے
  • جنوبی وزیرستان حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے
  • جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے
  • جماعت اسلامی آزاد کشمیر، امرا اضلاع کے انتخابات مکمل
  • فلسطینیوں کا جنوبی غزہ میں اسرائیل کے قائم کردہ کیمپ میں منتقل ہونے سے انکار
  • ٹرمپ کا کینیڈا پر تجارتی دباؤ میں اضافہ، درآمدات پر 35 فیصد نیا ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع میں ‘ژوندون او پی ڈی کارڈ’ کا اجرا
  • مارشل لا کی تحقیقات میں تیزی، جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول دوبارہ گرفتار