دہشت گرد حملے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں: منیر اکرم
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائی ترجیحی بنیاد پر کی جائے۔ اس موقع پر سلامتی کونسل میں امدادی مشن برائے افغانستان کے مینڈیٹ میں مزید 1 سال کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ یہ حملے پاک چین تعاون، سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
سلمان اکرم کی شاہ محمود سے ملاقات ،عیادت کی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،شاہ محمود قریشی
وائس چیٔرمین شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی،راجہ سلمان اکرم کے ساتھ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،بانی پی ٹی آئی کو باقی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کی تجویز دیں، شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔