معروف بھارتی انفلوئنسر، اداکار اور سوشل ایکٹوسٹ اورہان اوترامانی عرف اوری کو مندر کے قریب شراب نوشی کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے اورہان اوترامانی عرف اوری اور 7 دیگر افراد کے خلاف ویشنو دیوی مندر کے قریب کٹرا کے علاقے میں ایک ہوٹل میں شراب نوشی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔ 

پولیس نے اوری سمیت دیگر ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ملزمان میں انفلوئنسر اوری کے ساتھ ایک روسی شہری بھی شامل ہے۔

A post common by Filmymantra Media (@filmymantramedia)

دیگر ملزمان میں درشن سنگھ، پرتھ رائنا، ریتک سنگھ، راشی دتہ، رکشیتا بھوگل، شاگن کوہلی اور آرزاماسکینا کو شامل ہیں۔ ان تمام نوجوانوں پر مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کٹرا جموں اور کشمیر کے ضلع ریاسی کا ایک قصبہ ہے جہاں ویشنو دیوی مندر موجود ہونے کے سبب کئی زائرین آتے ہیں اور یہاں شراب نوشی کے سخت قوانین نافذ ہیں۔ اس جگہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں کو جہاں زائرین کے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس موجود ہیں ہندوؤں کے مقدس ترین زیارتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پشاور میں کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والے گروہ کے 9 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون نے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 ملزمان گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد حمزہ خان ، محمد یٰسین ، امداد اللہ اور دانش جمیل، موصم ، محمد ابرار، ذاکر علی،  محمد علی اور حق نواز بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو پشاور ، نوشہرہ ، مردان اور لوئر دیر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جبکہ چھاپے کے دوران ملزمان سے بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

ملزمان سے مجموعی طور 34 لاکھ 60 ہزار روپے برآمد، جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 9300 سعودی ریال ، 500 اماراتی درہم ،  1250 قطری ریال  اور 750 افغانی بھی برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے دوران اہم شواہد سامنے آنے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار
  • سندھ، آن لائن فراڈ کے 286 مقدمات میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا آغاز
  • خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو 3 سال قید، جرمانے کی سزا سنا دی گئی 
  • مظفرگڑھ: 15 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
  • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو چلتی کار پر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا
  • امیگریشن قوانین کی مخالفت، میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
  • خاتونِ اول کے مرد ہونے کا دعویٰ کرنے پرپوڈکاسٹر کیخلاف مقدمہ
  • کوئٹہ، بدکاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
  • کوئٹہ، سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
  • کراچی: نئی نویلی دلہن کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کا اعتراف جرم