جعفر ایکسپریس کی متائرہ بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچ گئیں،3دستی بم برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
بولان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں،تباہ حال بوگیوں میں سے 3 دستی بم برآمد ہوئے ، جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی بوگیوں پرگولیوں کے نشان ہیں اوربیشترکھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں، جعفرایکسپریس کی تباہ حال کوچز سے 3 دستی بم ملے، جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ۔حکام نے بتایا کہ بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کیلئے روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 11مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔کوئٹہ سے پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشتگردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا کر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوانوں سمیت 25 افراد شہید ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے،امن وامان پراجلاس کی صدارت کریں گے
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
دورہ کوئٹہ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات متوقع ہے،اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں بلوچستان میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
کوٹ رادھا کشن: 12 سالہ لڑکی کا قتل، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکوئٹہ پہنچنے پرصوبائی وزراء نےخیر مقدم کیا،ان کی زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔