انسدادِ دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے نعیم حیدر پنجوتھا کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ نعیم حیدر پنجوتھا اپنے وکلا نیاز اللہ نیازی اور شمسہ کیانی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے پانچوں مقدمات میں نعیم حیدر پنجوتھا کی عبوری ضمانت 27 اپریل تک منظور کر لی۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہے، نعیم حیدر

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 5، 5 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض پانچوں مقدمات میں ضمانت منظور کی۔ نعیم حیدر پنجوتھا کے خلاف تھانہ سنگجانی ، آبپارہ ، کوہسار اور سیکرٹریٹ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نعیم حیدر پنجوتھا مقدمات میں

پڑھیں:

راجہ بشارت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا

ارشاد قریشی:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما راجہ محمد بشارت کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راجہ بشارت راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل کے باہر این اے 55 کیس کی پیشی کے سلسلے میں موجود تھے، جہاں انہیں مختصر طور پر پولیس تحویل میں لیا گیا۔ بعد ازاں تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت  کا کہنا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔ ہماری سیاسی اور قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ راجہ بشارت پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جن کے خلاف ماضی میں 9 مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، تاہم انسداد دہشت گردی عدالت سے انہیں ان مقدمات میں ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع
  • عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں
  • ( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • علاقائی سیاست اور باہمی تعلقات
  • اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع
  • لاہور کے 9 مئی مقدمات میں ضمانت منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا: اسد عمر
  • جن پر دہشت گردی کے مقدمات ہوں، وہ کیا اے پی سی بلائیں گے ؟ گورنر خیبرپی کے
  • پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
  • راجہ بشارت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا