کرپشن کے خاتمے کے لیے ’سپریم کورٹ ہاٹ لائن‘ قائم
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرپشن سے متعلق شکایات کے خاتمے کے لیے مخصوص ہاٹ لائن قائم کر دی ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انصاف کی جلد فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور اور احتساب کے نظام کو شفاف بنانے کے لئے یہ اقدام اُٹھایا گیا ہے۔ کرپشن سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے اس نمبر (03264442444) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے قوم کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔
’میرے قابلِ احترام بہنو اور بھائیو، السلام وعلیکم! میں جسٹس یحیٰی آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان آپ سے مخاطب ہوں۔ نظام عدل اور بالخصوص سپریم کورٹ میں تیز ترین انصاف کی فراہمی میری اوّلین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز میں بدترین کرپشن تھی، جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف
پچھلے قریباً 5 مہینوں میں دائر ہونے والے 7633 نئے مقدمات کے مقابلے میں آپ کی سپریم کورٹ نے 11779 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ نئے ججوں کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی۔ اس لیے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ آپ کو یقین دلاؤں کہ اگر آپ کا کوئی مقدمہ سپریم کورٹ میں دائر ہے تو اُس کا فیصلہ بہت جلد میرٹ کی بنیاد پر ہو جائے گا۔
لہٰذا آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر کوئی سرکاری یا غیر سرکاری شخص مقدمے کی فکسیشن، نقل کے حصول کی بابت یا سپریم کورٹ سے متعلقہ کسی بھی کام کے لیے آپ سے رشوت طلب کرے آپ فوراً مجھے اطلاع دیں۔ رشوت اور سفارش کے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ نہ صرف آپ کا نام خفیہ رکھا جائیگا بلکہ آپ کی شکایت کی فوراً شنوائی ہوگی۔
مزید پڑھیں: کرپشن میں اضافہ، پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ملک قرار
لہٰذا گزارش ہے کہ مندرجہ ذیل واٹس ایپ نمبر 03264442444 پر اپنی شکایت درج کرائیں۔ سپریم کورٹ کی اینٹی کرپشن کا اہلکار آپ کے ساتھ رابطہ میں رہے گا اور آپ کو گاہے بہ گاہے دیے گئے شکایت کے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔‘
سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق یہ ہاٹ لائن 24 گھنٹے کام کرے گی اور اِس ہاٹ لائن کو بذریعہ فون، آن لائن پورٹل، ٹیکسٹ میسیج اور ای میل کے ذریعے سے استعمال کیا جا سکے گا۔ ہاٹ لائن اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں کام کرے گی۔ سپریم کورٹ اعلامیے میں عوام سے استدعا کی گئی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اِس ہاٹ لائن کا استعمال کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ سپریم کورٹ ہاٹ لائن کرپشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹس یحیی ا فریدی سپریم کورٹ سپریم کورٹ ہاٹ لائن سپریم کورٹ کے لیے
پڑھیں:
سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی قانونی کوششیں تیز
9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان آمد پر گرفتاری کا خدشہ، عمران خان کے بیٹوں نے واضح اعلان کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے وکالت نامے پر دستخط درکار ہیں، مگر جیل انتظامیہ اس میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔
درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگست سے قبل سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کرنا ضروری ہیں۔
عدالت نے اس سلسلے میں جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وکالت نامے آج ہی دستخط کرا کر کل تک رپورٹ جمع کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان ہی پارٹی کے قائد ہیں، شاہ محمود کی سربراہی کی خبریں بے بنیاد ہیں: سلمان اکرم راجہ
ادھر کینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
یہ مقدمہ بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر پیش آنے والے واقعے سے متعلق ہے۔
عدالت نے عمران خان کے لیے طلبی کا سمن جیل حکام کے ذریعے (روبکار) جاری کیا ہے اور کیس کی مزید سماعت 30 جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسداد دہشتگردی عدالت بانی پی ٹی آئی سپریم کورٹ علیمہ خان عمران خان فیصل ملک